مری قبول ہوئی ہر دُعا مدینے میں
بہت قریب تھا مجھ سے خُدا مدینے میں
ہوئی قریب تو جھُک کر سلام کر کر کے
بڑی تمیز سے گزری ہوا مدینے میں
خُدا ، رسول ، سبھی انبیاؑء، صحابہ کرامؓ
کہ اُن کے فیض سے کیا کچھ ملا مدینے میں
وہ روضہ آنے سے پہلے ہی جھُکنے لگتے ہیں
کبوتروں کی یہ دیکھی اَدا مدینے میں
مدینہ کیسے مکمل نہ ہو بھلا شاہیں!
قرآن آ کے مکمل ہُوا مدینے میں


Subhanallah,
congratulation to the team of wasifkhayal.