About

اغراض و مقاصد

سہ ماہی ” واصفؒ خیال“ کا بنیادی مقصدتعلیماتِ واصفؒ کا ابلاغ‘ ترویج اور تفہیم ہے۔ بلاشبہ تعلیمات ِ واصفؒ کا ایک بڑاحصہ ضخیم کتابی ذخیرے کی صورت میں موجود ہے‘ تاہم عصرِ حاضر کے طلب اورتقاضے کچھ اس نوعیت کے ہیںکہ کتاب تک رسائی قدرے دشوار ہوکر رہ گئی ہے۔تیز رفتار الیکٹرونک میڈیا نے معاشرے میں کچھ طبقے ایسے بھی پیداکر دیئے ہیں جن کا مزاج کتاب آشنا نہیںرہا۔ جرائد و رسائل کے ذریعے ایسے افراد تک سہل انداز میں رسائی ہوجاتی ہے۔

”واصف ؒ خیال“….دراصل تعلیمات ِ واصف ؒ کے ہر رنگ اور ہر خوشبو ( نظم ‘ نثراور گفتگو) کو ایک گلدستے کی صورت میں حالت میں پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ مزید براں ”واصف ؒخیال “ انٹرنیٹ پربھی مہیا کیاجارہاہے ‘تاکہانٹرنیٹ سے منسلک افراد بھی خیالِ واصفؒ سے فیض یاب ہوسکیں۔

”واصف ؒ خیال “کے اجراءکے چیدہ چیدہ مقاصد اس طرح اخذکیے جاسکتے ہیں:

۱) تعلیمات واصفؒ کاابلاغ‘ ترویج اور تفہیم ۔
۲) تعلیمات ِ واصف ؒ کے حوالے سے کام کرنے والے ریسرچ اسکالرز کی راہنمائی۔
۴) فکر ِواصف ؒ کو عام کرنے والے احباب کی مساعی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ایک لٹریری پلیٹ فارم مہیا کرنا۔

۵) اسکول اور کالج کی سطح پر فکر واصف ؒ کے فروغ اورتفہیم کیلئے گاہے گاہے اساتذہ وطلباءکیلئے تربیتی نشست کا اہتمام ۔

اس مجلے کو چند مستقل نوعیت کے حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔ پہلا حصہ ”واصفیات“ ہے۔ اقبالیات کی طرح واصفیات بھی ایک مستقل موضوع ہے۔ اس حصے میں ہرشمارے میں حضرت واصف علی واصف ؒ کی مطبوعہ تحریروں( نظم ‘ نثر اور گفتگو) میں سے حالات و واقعات کی مناسبت سے انتخاب پیش کیا جاتا ہے ۔ دوسراحصہ ”تفہیماتِ واصفؒ“ علمی و ادبی تحقیق و تمحیص کیلئے مخصوص ہے‘ جس میں ممتازاہل قلم آپؒ کے

فکر وسخن کے حوالے سے عقدہ کشائی کرتے ہیں۔©©تیسرا حصہ ”واصفانِ واصفؒ“ اُن تحریروں پر مشتمل ہوتاہے
جو متعلقین واصفؒ اپنے تعلق اور واردات کے حوالے سے قلم بند کر رہے ہیں ۔چوتھے حصے کا عنوان
”فیضانِ واصفؒ “ ہے ۔یہ گوشہ ایسے نوجوان قلم کاروں کے لئے مخصوص ہے ‘ جن کی فکر کو فکرِ واصفؒ سے مہمیز ملی ہے۔ پانچواں حصہ ” نونہالان ِ چمن “ ہے ‘جس میں سکول اور کالج کے نونہالان کیلئے مشاہیرمشرق مثلاً سعدیؒ ‘حافظؒ اور رومیؒ کے کلام کا ترجمہ پیش کیا جائے گا تاآنکہ نوجوانانِ ملّت اپنی مشرقی تہذیب اوردینی اخلاقیات سے روشناس ہوسکیں۔

قارئین کیلئے دعوت عام ہے کہ وہ اپنی تجاویز ‘ آراءاور نگارشات کے ساتھ اس کاروان ِ خیال میں شامل حال ہوں۔
(مدیر

One Comment on "About"

  1. Hani Hassan says:

    AOA
    I am highly appreciate all your neat and clean effort for this website :) thumbs up!
    This is really too beautiful

    My Feedback as a little effort for mobile optimize version:
    Copy paste this css style at the end of your style.css and try to run on a mobile like iPhone :

    @media (min-width: 320px) and (max-width: 481px) {
    #content { width:auto; margin:0 0 5px;}
    #header, #content-wrap, #tz_ad250_widget-4, #search-3, #tz_tab_widget-3, #categories-3, #footer { display:none}
    .layout-2cr #sidebar, #sidebar { float:none !important; margin:auto}
    .widget { margin-bottom:10px;}
    #random-quote{ padding-bottom:20px;}
    .quotescollection_nextquote { text-align:center; padding-top:10px;}
    .quotescollection_nextquote a.quotescollection_refresh { display:inline-block; padding:3px 10px; border:1px solid #bbb; border-radius:.25em}
    }

Got something to say? Go for it!